مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايٹمي ايجنسي كے سربراہ محمد البرادعي نے ايران كے ايٹمي معاملے كے بارے ميں اپني رپورٹ سكيورٹي كونسل كو پيش كردي ہے جس ميں ايران كي طرف سے ايٹمي معاملے پر تعاون كي تجاويز كا ذكر كيا گيا ہے
- ايران نے كہا ہے كہ وہ ايٹمي ايجنسي كي زير نگراني بين الاقوامي انسپكٹروں كو ايك طے شدہ جدول كے مطابق معائنہ كي اجازت دينے اور ان سے تعاون كرنے كے لئے تيار ہے ليكن ايسا وہ سكيورٹي كونسل كے كي نگراني ميں نہيں بلكہ ايٹمي ايجنسي كي نگراني ميں كرے گا
- ايران نے مقررہ وقت پر ايٹمي سرگرميوں كو متوقف نہيں كيا ہے
- ايران نے مكمل تعاون نہيں كيا ہے اور يورينيم كي افزودگي متوقف نہيں كي ہے
- ممكن ہے ايران نے باہر سے پلوٹونيم حاصل كيا ہو
- ايران نے اپنے جوہري پلانٹس كو ايندھن فراہم كرنے كي حد تك يورينيم افزودہ كرليا ہے
سكيورٹي كونسل آئندہ ہفتے البردعي كي رپورٹ كے بارے ميں اپنا اجلاس تشكيل دے گي
سكيورٹي كونسل كے موجودہ صدر اور چين كے نمائندے وانگ گواگيا نے اعلان كيا ہے كہ انھيں البرادعي كي رپورٹ مل گئي ہے
آپ کا تبصرہ